ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ فیڈرل لینڈ کمیشن کے چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈور کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔