(ویب ڈیسک)مون سون کی بارشوں نے نہ صرف پاکستان میں نظام زندگی متاثر کیا بلکہ بھارت میں میں بارشوں نے تباہ مچا دی ہے، حالیہ ہونے والی بارشوں کی وجہ مختلف حادثات دیکھنے میں آئے، ایک ایسا ہی خوفناک حادثہ گاڑی ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کا روز ٹوٹا اور بارش خوب برسی، مون سون کی ہونے والی بارشیں کہیں رحمت تو کہیں زحمت بن گئیں،پاکستان سمیت بھارت میں ہونے والے ان بارشوں کی وجہ سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی آئی وہیں حالات زندگی بھی متاثر ہوا،دہلی میں کار سوار شہری کے ساتھ ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔
دہلی میں ایک شخص کی با رش کے جمع پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تو وہیں ایک کارسڑک کے اندر سما گئی ،دوارکا میں سڑک دھنسنے سے ایک نوجوان کی جان جاتے جاتے بچی، بیچ سڑک پر گاڑی دھنسنے کی ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فورا ہی کار ڈرائیور کی مدد کرکے اس کو گڑھے سے باہر نکالا ۔
جس شخص کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا وہ دہلی ٹریفک پولیس کا سپاہی ہے،یہ شخص اپنے بھائی سے مل کر واپس لوٹ رہا تھا، بعد میں کرین کی مدد سے گاڑی کو بھی دھنسی ہو ئی سڑک سے نکالا گیا تو حالت کیا ہو گی،یہ منظر آپ خو د بھی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔