مرحوم صحافی عارف نظامی کی نمازہ جنازہ پر چوری کی واردات

21 Jul, 2021 | 10:49 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد/ رضوان علی )سینئرصحافی عارف نظامی کی نمازہ جنازہ میں موبائل چورمتحرک ہوگئے،روزنامہ مشرق کےایڈیٹرسیدممتازحسین شاہ کاموبائل فون نکال لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی درخواست کے مطابق موبائل چورنے عارف نظامی کی نمازجنازہ کےدوران واردات کی،سیدممتازحسین شاہ نے تھانہ ڈیفنس اےمیں درخواست جمع کرادی،نمازجنازہ میں سینئرصحافی، سیاستدانوں سمیت دیگراہم شخصیات شریک تھے،نمازجنازہ کی سکیورٹی کےلیے پولیس نے اہم اقدامات کررکھےتھے،پولیس کا کہنا ہے کے مسجدمیں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےچورکی تلاش جاری، اس سےقبل بھی مسجدمیں موبائل چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ صحافت کاروشن اور درخشاں باب بند ہو گیا، سینئر صحافی عارف نظامی 73 برس کی عمر میں آج انتقال کر گئے، مرحوم عارف نظامی گزشتہ دو ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھےمگر جانبر نہ ہوسکے،مرحوم کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی گئی،سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز ون کی مسجد اللہ اکبر میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں، وزیر خزانہ شوکت ترین ، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، اوریا مقبول جان ، سجاد میر۔ ارشاد عارف سمیت سینئر صحافیوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی، ن لیگ کے مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔

مرحوم عارف نظامی کے انتقال پر سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا کہتے ہیں مرحوم عارف نظامی صحافت کی آخری نشانی تھے، مرحوم باخبر آدمی تھے،مرحوم عارف نظامی دو ہفتہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج فانی دنیا سے کوچ کر گئے، مرحوم نے سوگواران میں بیوہ، 3 بیٹے علی نظامی، اسد نظامی،یوسف نظامی چھوڑے ہیں۔
 

مزیدخبریں