سبزہ زار میں نشے میں دھت ڈرائیور نے نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی

21 Jul, 2021 | 09:37 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(وقاض احمد)سبزہ زار میں مبینہ طور پر نشے میں دھت رائیور نے نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی، واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں پیش آیا، جہاں نشے میں دھت رائیور نے نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی، واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے،ٹیج سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازی عید کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آ رہے ہیں اور دوسری طرف سے کرولا گاڑی آ رہی ہے۔

اچانک گاڑی کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور یہ دو نوجوانوں اور موٹرسائیکل کو روندتے ہوئے کھمبے سے جا ٹکراتی ہے، گاڑی کا فرنٹ حصہ بھی تباہ ہو جاتا ہے، مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ ڈرائیور نے نشہ کیا ہوا تھا جبکہ متاثرہ نوجوان کی جانب سے پولیس کو قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں