چین میں مسلمانوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

21 Jul, 2021 | 05:56 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کی جانب سے عید کے موقع پر کوربن فیسٹیول کااہتمام گیا، جس میں گلیاں بازارسجانے کے ساتھ ساتھ خوب دعوتیں بھی اڑائی گئیں۔

چین میں مسلمانوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ سنکیانگ میں چینی مسلمانوں نے کوربن فیسٹیول کا اہتمام کیا، کاشغر سمیت کئی شہروں میں بازاروں کو سجایا گیا۔


عید میلے پرروایتی کھانے بنائے گئے جس میں فیملی اوردوستوں نےخوب دعوتیں اڑائیں۔ بچوں، بڑوں اورفنکاروں نےروایتی موسیقی پررقص کرکے خوب رنگ رنگ جمایا۔  

ادھر قربانی کے گوشت کی تقسیم سمیت روایتی کھانوں کی تیاری کا عمل دن بھر جاری رہا، جانوروں کی قربانی کے بعد ایک طرف گوشت کی تقسیم جاری ہے تو دوسری طرف اہل خانہ نے کڑاہیاں بھی چولہے پر چڑھا لی ہیں۔ جانوروں کی قربانی کے بعد جہاں بچے افسردہ ہیں وہیں خواتین کھانوں کی تیاری میں مگن ہوگئی ہیں۔

قربانی ہوتے ہی کوئی پیاز کاٹنے میں مشغول تو کوئی ہری مرچ ٹماٹر کاٹنے میں مصروف ہو گیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے سب سے پہلے گوشت کی تقسیم کے بعد کلیجی کی تیاری ترجیح ہوتی ہے، پھر ہر فرد کی فرمائش کے مطابق کڑاہی گوشت، پلاؤ، قیمہ سبزی اور دال گوشت کی تیاری شروع کرتے ہیں۔

مزیدخبریں