کراچی بندرگاہ پر کارگو جہاز پھنس گیا، لاکھوں ڈالر نقصان کا خدشہ

21 Jul, 2021 | 04:44 PM

 ویب ڈیسک : کراچی کے ساحل پر کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا، بندرگاہ بلاک ہونے سے پاکستان کو لاکھوں ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق HENG TONG 77 نامی بحری جہاز کئی گھنٹے سے ساحل پر پھنسا ہواہے، دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی، جہاز کا انجن کمزور تھا جس کی وجہ سے یہ سمندر کی اونچی لہروں کی وجہ سے ساحل پر آگیا۔ کے پی ٹی اور پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں ساحل پر پھنسے جہاز کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔ یادرہے گذشتہ سال مارچ میں نہر سوئیز میں ایک بحری جہاز پھنس گیا تھا جس سے اس نہر سے گزرنے والے تین سو سے زائد دیگر جہازوں کی نقل و حمل رک گئی تھی اور بین الاقوامی تجارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔نہر سوئز میں تقریباً ایک ہفتے تک پھنسے رہنے والے جہاز ایور گیوون کو مصری عملے نے نکال تو لیا مگر اس کےپھنسنے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا

یومیہ9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی۔ خدشہ ہے کہ  کراچی میں بھی صورتحال یہی رخ اختیار نہ کرجائے

مزیدخبریں