ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سعودی عرب کو شاباش

حج کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سعودی عرب کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسس نے امسال حج کے دوران میں کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیےاحتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے سعودی عرب کے اقدامات کی ستائش کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب مسلمان حج کے لیے جمع ہیں، ہم کرونا وبا کے ماحول میں حجاج کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات اور صحت عامہ کی منصوبہ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں دنیا بھر کےمسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔یادرہےسعودی حکومت نے صرف اپنےشہریوں اورمملکت میں مقیم تارکِ وطن مکینوں کوحج کی اجازت دی ہے۔ان میں سے طے شدہ معیارپر پورااُترنے والے 60 ہزار خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔انھوں نے حج کے بیشتر مناسک مکمل کرلیے ہیں۔اس دوران میں کسی حاجی کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ گذشتہ سال صرف 10 ہزار افراد کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔