(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چین سے 20 لاکھ سائینو فارم،55 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جاچکی ہے، کورونا ویکسین کی کھیپ فیڈرل اے پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دی گئی، بیجنگ سے ویکسین کی ایک کھیپ دوسری آج پہنچے گی، چین سے دو روز میں 20 لاکھ سائینو فارم ڈوز لائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں، رواں ماہ چین سے 75 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جا چکی ہیں، چین سے سائینو فارم ویکسین کی 2 کھیپ اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان نے 20 لاکھ سائنو فارم ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 37 افراد انتقال کرگئے ، مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ،پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 848 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہو چکی ہے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 848 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہو چکی ہے۔