جین مندر(علی ساہی)غیرقانونی وزہریلی شراب کی خرید وفروخت کیخلاف ایکسائز متحرک ہوگیا، محکمہ ایکسائز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرزہریلی اورغیرقانونی شراب کی خریدوفروخت اور استعمال روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ای ٹی او ایکسائز لاہورفیصل سندھو کی جانب سے عیدسے پہلے اورعیدکے تینوں روزناکہ بندی کرکے چھاپے مارنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں، انسپکٹر قمرشاہ کی سربراہی میں 4 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں،ٹیمیں شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی جبکہ شہرمیں چھاپے ماریں گی، قیمتی جانوں کے ضیاع کوروکنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، غیرقانونی اورزہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں لاہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،شہربھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں نمازعیدالاضحیٰ کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے,نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔