عید الاضحیٰ کے اصل مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے: شوبز شخصیات

21 Jul, 2021 | 01:00 PM

Sughra Afzal

رائل پارک (سٹی 42) شوبز شخصیات نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کیساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہونا ہے، عیدالاضحی کا تہوار ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، اس لئے ہمیں اس کے اصل مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے۔

 سینئر اداکار قوی خان، شہزاد رضا،ثناء، عدنان جیلانی، ماریہ واسطی، سجل علی، ببرک شاہ، فیصل قریشی، ہمایوں سعید اور فضیلہ قاضی نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہمیں عیدالاضحیٰ کے تہوار کے اصل مقصد کو سمجھنا چاہیے، اس سے ہمیں اخلاص کے ساتھ قربانی کا درس ملتا ہے، اگر  آپ کی قربانی میں اخلاص نہیں ہے تو مہنگی سے مہنگی قربانی بھی کسی کام کی نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ عام ہوتا جارہا ہے کہ قربانی کرنے والے لوگ زیادہ تراپنے قریبی جاننے والوں کو گوشت بھجواتے ہیں یا پھر اپنے فریزرز بھرتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ اگر ہمار ے اطراف میں جن گھروں نے قربانی کی ہے انہیں گوشت نہ بھی بھجوایا جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن ہمیں ایسے علاقوں اوربستیوں میں پہنچنا چاہیے جہاں لوگ قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور ہمیں انہیں اتنی مقدار میں گوشت دینا چاہیے جس سے کم از وقت ایک فیملی اطمینان سے ایک وقت کا کھانا پیٹ بھر کر کھا سکے۔

شوبز شخصیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ابھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے اس لئے ہمیں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہونا ہے 

مزیدخبریں