ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی کا محبوب نے گلا کاٹ ڈالا

سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی کا محبوب نے گلا کاٹ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد تھانہ کوہسار کے علاقے میں سابق سفارت کار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو گلا کاٹ کر قتل دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خاتون کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔قتل کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ممکنہ طور پر ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ‏ہے۔ نور مقدم ظاہر جعفر نامی شخص کے گھر موجود تھیں جہاں فائرنگ کے بعد ان کا سر تن سے جُدا کر دیا گیا۔

دونوں ایک دوسرے کے دوست تھے۔ ظاہر جعفر کسی کاروباری شخصیت کے بیٹے ہیں جب کہ لڑکی سابق پاکستانی سفیر شوکت علی مقدم کی صاحبزادی ہیں۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جسٹس فار نور کا ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔شوکت علی مقدم جنوبی کوریا 2012 قزاقستان میں 2014 میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔