(عمران یونس) کمشنر لاہور نے اپنے گھر میں سنت ابراہیمی ادا کی، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شہریوں کو قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والوں کا خیال کرنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کردی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ٹائون ہال اور چیئرنگ کراس کا دورہ کیا، ٹریفک وارڈن، پولیس اہلکاروں اور دیگر ملازمین میں مٹھائی اور ماسک تقسیم کیے، اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی خصوصی اپیل بھی کی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اپنے گھر جی او آر ون میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد سٹی 42 سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شہری قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والوں کا خیال کریں اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے،قربانی کیساتھ مستحق افراد کا بھی خیال رکھیں،گوشت اعتدال کیساتھ استعمال کریں، کورونا کی چوتھی لہر آچکی ہے،شہری ماسک اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔
واضح رہےکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں لاہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،شہربھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں نمازعیدالاضحیٰ کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے,نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔