لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

21 Jul, 2021 | 11:21 AM

Arslan Sheikh

سٹی 42: لاہور میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، شہربھرکی مساجد، امام بارگاہوں میں نمازعیدالاضحیٰ کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی ،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ء کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا جتماع کا انعقاد کیا گیا۔ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور،کمشنرلاہور کیپٹن ریٹائرمحمد عثمان، ڈپٹی کمشنرمدثرریاض نےبادشاہی مسجد میں نمازعیدادا کی۔نمازعیدالاضحیٰ کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن مسجد میں، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی، سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کے ججز ، بیورکریٹس،  چیف سیکرٹری جوادرفیق ملک نے جی او آر کی مسجد میں نمازعیدادا کی۔ ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس ملک شہزاداحمدخان، سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین، جسٹس عابدعزیزشیخ، جسٹس عاطرمحمود، لیگی رہنماخواجہ احمد حسان نے جی او  آرمیں نمازعیدادا کی۔
جامعہ نعیمہ میں علامہ راغب نعیمی کی امامت میں عیدکی نمازاداکی گئی،منصورہ مسجد میں عید کی نمازامیرجماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں اداکی گئی۔ باغ جناح میں ڈاکٹر عارف رشید کی امامت میں نماز ادا کی گئی، ماڈل ٹائون سینٹرل پارک مسجد میں مولانا اسلم صدیقی،منہاج القرآن مسجد میں قاری اللہ بخش نقشبندی کی امامت میں نماز اداکی گئی۔ جامعہ مسجد داتا دربار میں نمازعیدمفتی محمد رمضان سیالوی، ناصر باغ میں علامہ سید حسن رضاہمدانی کی امامت میں اداکی گئی۔
جامعتہ المنتظر میں مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے نماز عیدکی امامت کروائی، کیمپ جیل میں آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،سپرنٹنڈنٹ نورحسن بگھیلا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد سبطین نے نمازاداکی، جامعہ اشرفیہ میں مولانا فضل رحیم نے نمازعیدکی امامت کروائی۔ 

مزیدخبریں