(زاہد چوہدری) سروسز ہسپتال میں نرسنگ سپرانٹنڈنٹ کے رویہ کے خلاف نرسز کا احتجاج 16 ویں روز بھی جاری ہے، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فضیلت لال کو ہٹاکر اس کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں نرسنگ سپرانٹنڈنٹ فضیلت لال کے پولیس کے ہمراہ رات کے وقت ہاسٹل پر دھاوا بولنے کے خلاف 16 ویں روز بھی نرسز سراپا احتجاج ہیں۔ نرسز کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نرسنگ سپرانٹنڈنٹ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
ادھر معاملے کو حل کرنے کیلئے گزشتہ ہفتے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کوثر تسنیم کو چیف نرسنگ سپرانٹنڈنٹ سروسز ہسپتال تعینات کیا لیکن کوثر تسنیم نے کام کرنے سے معذرت کر لی۔ تاہم اب سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے سرزنش پر انہوں نے بطور چیف نرسنگ سپرانٹنڈنٹ چارج سنبھال لیا ہے۔