" نواز شریف" برائے فروخت، قیمت صرف 25 لاکھ روپے

21 Jul, 2020 | 11:42 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فاران یامین ) سگیاں منڈی کے" نواز شریف" اور لکھو ڈیر مویشی منڈی کے" جھارا پہلوان " بیلوں نے اپنی خوبصورتی اور وزن میں سب کو پیچھا چھوڑ دیا۔

مویشی منڈیوں میں جانور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ہر جانور اپنے وزن، رنگ اور قد میں منفرد ہے اور خریداروں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔ سگیاں منڈی میں تیس من وزنی بیل " نواز شریف" خریداروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ساہیوال نسل کی اس بیل کی قیمت پورے 25 لاکھ روپے ہے جبکہ 13 لاکھ قیمت لگ چکی ہے مگر مالک دینے کو تیار نہیں۔

لکھو ڈیر مویشی منڈی کا جھارا پہلوان بھی وزن، قد اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، بھوری آنکھیں، براون رنگ، پھر سر پر پھولوں کا تاج۔ جھارا پہلوان کا وزن 60 من ہے اور قیمت 32 لاکھ، 22 لاکھ روپے قیمت لگ چکی ہے، مگر مالک 25 سے کم پر ماننے کو تیار نہیں۔ جھارا پہلوان اور نواز شریف کے مالکان کہتے ہیں انہوں نے بیلوں کو بچوں کی طرح پالا ہے، مکھن کھلایا اور دودھ پلایا ہے۔

خریدار بھی بیلوں کی خوبصورتی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ بیلوں کو خریدنے کیلئے پیسے جیب سے نکلیں یا نہ، مگر سلفی کیلئے موبائل فون ضرور نکل آتا ہے۔  

مزیدخبریں