ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی ٹائیگرفورس رشوت خور نکلی

وزیراعظم کی ٹائیگرفورس رشوت خور نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) چیکنگ کے دوران ریسٹورنٹ سے ٹائیگر فورس کی مبینہ رشوت خوری کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

راوی روڈ فوڈ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق ورکرز کے ماسک نا پہننے پر ٹائیگر فورس کے ممبران نے ریڈ کی۔ ورکرز کی جانب سے ماسک نا پہننے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے دکاندار سے 2 ہزار رشوت طلب کی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر فورس کے مبینہ اہلکار رشوت وصولی کر رہے ہیں۔

 ٹائیگر فورس کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ کو ریسٹورینٹ کی شکایت نا کرنے کی یقین دھانی کروائی اور چلتے بنے۔ ٹائیگر فورس کے ممبران نے گلے میں ٹائیگر فورس کے کارڈز بھی پہن رکھے تھے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان 31 مارچ کو کیا تھا اور اگلے ہی روز کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے سربراہ عثمان ڈار نے اس فورس کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کر دیا جس کے لیے 10 اپریل تک تاریخ مقرر تھی۔

اس فورس کی بنیادی ذمہ داریوں میں یہ شامل تھا کہ فورس نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں لوگوں کے گھروں تک راشن اور خوراک فراہم کریں گے۔

یہ رضا کار یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کی سطح تک قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹیز کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ان رضا کاروں کا کام مستحق افراد کی نشاندہی کرنا اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہے۔