( سٹی 42 ) لاہور سمیت ملک کے کسی حصے میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا, مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید یکم اگست کو ہوگی۔
لاہور میں ذونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ڈی جی، محکمہ اوقاف و مذھبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں محکمہ اوقاف کی عمارت میں ہوا۔ اس سے قبل محکمہ اوقاف کی چھ منزلہ عمارت پر محکمہ موسمیات نے مغرب کے بعد چاند دیکھنے کیلئے اپنے جدید دور بینی آلات نصب کئے مگر مطلع آبر الود ہونے کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔
زونل رویت ہلال کمہٹی کے اجلاس میں محکمہ موسیمات کے ڈائریکٹر اسلم چوہدری بھی شریک۔ اجلاس میں پنجاب کے دیگر اضلاع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر بھی غور کیا۔ غروب آفتاب 7 بج کر 8 منٹ پر ہوا اور 48 منٹ چاند نظر آنے کا وقت تھا سات بج کر 56 منٹ ٹک چاند کی تلاش کی گئی بعد ازاں ڈی جی محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پریس کانفرنس کرکے اعلان کیا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع مین مطلع ابر الود ہونے کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید اب یکم اگست کو ہوگی۔ لاہور کے اجلاس مفتی محمد اسحاق ساقی، صوبائی خطیب غلام، مصطفی، ساقب، مفتی انتخاب احمد نوری اور مفتی محمد عمران حنفی بھی شریک ہوئے۔
ادھر کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ،علما اور ماہر فلکیات شریک ہوئے۔ مفتی منیب الرحمن کا کہناتھا پاکستان کے کسی بھی علاقےسے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، لہذا عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کوہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پیش گوئی غلط ثابت ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ذی الحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔