پی آئی اے پروزوں پر پابندی، یورپی یونین کیلئے اپیل کا مسودہ تیار

21 Jul, 2020 | 08:07 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید)  قومی ایئرلائن پر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے معاملے پر قومی ایئرلائن برطانیہ اور یورپ کی پروازوں پرلگنے والی پابندی کے فیصلے کو تبدیل کروانے کیلئے متحرک، پی آئی اے نے یورپی یونین کیلئے اپیل کا مسودہ تیار کرلیا۔

اپیل کےمسودے میں یورپین یونین کے ادارے سافا کے سیفٹی انڈیکس کو بنیاد بنا کر دفاع ترتیب دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق 2007 میں بھی یورپین یونین نے پی آئی اے کی جہازوں پر پابندی عائد کی تھی جس کو 2009 میں بحال کیا گیا، 2007 میں پی آئی اے کا ہیزرڈ سیفٹی انڈکس 7۔3 کی سطح پر پہنچ گیا تھا، 2009 میں پابندی کے خاتمے کے وقت انڈکس 67۔0 کی سطح پر لایا گیا۔ اس وقت پی آئی اے اپنی تاریخ کے سب سے بہترین سیفٹی انڈیکس پر ہے جو کی 61۔0 ہے، پی آئی اے نے اس انڈکس کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کی اصلاحات کے عمل کی وجہ سے ایئر لائن میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ نظام کے ساتھ ساتھ سیفٹی کلچر کا فروغ انتظامیہ کے اہم اقدامات میں سے ہے۔ جنوری 2017 میں یہی انڈیکس 67۔2 کی سطح پر تھا جس کو بتدریج نظم و ضبط قائم کرکے کم کیا گیا۔ پاکستان میں پائلٹس کے ایشوز کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق امید ہے فول پروف انتظامات کے بعد یورپین یونین کے خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں