ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن

غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد/ فاران یامین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، نو زونز کے 27 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرکے ذمہ داراں کو دس ہزار جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور محمد زبیروٹو کی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے شہر کے تمام زونز میں میں قائم قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی۔ دوران کارروائی داتا گنج بخش زون میں 01 غیرقانونی سیل پوائنٹ ختم کر دیا جبکہ 2 مویشی قبضے میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے۔

اسی طرح سمن آباد زون میں 05، نشتر زون میں 03 اور علامہ اقبال زون میں 03 غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر دئیے۔ واہگہ زون میں 04 اور راوی زون میں 05 غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر دئیے گئے۔ 16 مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے جبکہ دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ عزیز بھٹی زون میں 03 غیر قانونی سیل پوائنٹس کا صفایا کیا گیا، 05 مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروائیے۔

دوسری جانب شہر میں ہونے والی ابر رحمت نے مویشی منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر پانی پھیر دیا۔ کیچڑ، گندگی سے خریدار اور بیوپاری دونوں پریشان ہیں۔ سگیاں مویشی منڈی کا داخلی، خارجی راستہ ہو یا جانور باندھنے کی جگہ ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ ہے۔ ادھر لکھو ڈیر مویشی منڈی میں  بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔ منڈی کے اسسٹنٹ انچارج ارشد لودھی کا کہنا تھا کہ بارش پر کسی کا زور نہیں، یہ اللہ کی رحمت ہے۔

یاد رہے انتظامیہ ہر سال شہر مین لگنے والی مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات کے دعوے کرتی ہے، مگر یہ دعوے صرف دعوے ہی ہوتے ہیں۔