ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالچی لڑکےنےاپنی منگیترکو قتل کردیا

لالچی لڑکےنےاپنی منگیترکو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)لاہور کے تھانہ لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے31سالہ نائلہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،مقتولہ کو اس کے چچا زاد ملزم اعظم نے قتل کیا، ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ میں قتل ہونے والی 31 سالہ نائلہ کے قتل کا سراغ لگالیا گیا،  تھانہ لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس تحقیقات کرتےقاتل کو حراست میں لے لیا،مقتولہ نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی۔مقتولہ نائلہ گھر سے جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی تھی۔

ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آ گیا۔ ملزم اعظم نے رقم ہتھیانے کے لیے مقتولہ نائلہ کو دھوکے سے اُوکاڑہ لے جا کر چھریاں مار کرقتل کر دیا تھا۔مقتولہ نائلہ کی لاش کو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہو گیا تھا۔

مقتولہ نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں اغواء جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد سجاد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم اعظم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ  رواں سال کے6 ماہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں 17فیصد اضافہ ہوا، سنگین جرائم کے رواں سال گیارہ ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ  ایک کھرب انتیس ارب سے زائد کا بجٹ ہونے کے باوجود پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔

 پولیس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں چھ ماہ کے دوران 11 ہزار452  مقدمات درج کیے گئے، جبکہ سال دو ہزار انیس کے پہلے 6 ماہ میں سنگین نوعیت کے نو ہزار سات سو اٹھاسی مقدمات درج ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer