لاک ڈائون میں پھنسی لڑکیوں کی والدین کو دھمکیاں

21 Jul, 2020 | 04:33 PM

Azhar Thiraj

 سٹی 42:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں والدین اور پولیس والے نابالغ لڑکیوں کی جانب سے دی جانے والی خود کشی کی دھمکیوں سے تنگ آگئے ہیں۔

 
 
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت بھوپال میں ایک مہینے کے دوران ایسی 15 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں نابالغ لڑکیوں نے اپنے اہلخانہ کو خود کشی کی دھمکی دی ہے۔پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز سے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھیں، جب ان لڑکیوں نے فون پر لمبی کالز کرنا شروع کیں تو والدین کو معاملے کا پتا چل گیا جس پر ان لڑکیوں نے گھر والوں کو خود کشی کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

پولیس نے اس عجیب و غریب معاملے پر چائلڈ ہیلپ لائن کی مدد لی ہے، حکام نے لڑکیوں کی کاؤنسلنگ بھی کی ہے لیکن اب بھی بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو خود کشی کرلیں گی۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، 6لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 89 لاکھ  18 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے  لاک ڈائون کیا گیا ہے،کہیں پابندیاں سخت تو کہیں نرم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں