وسیم احمد : سپورٹس بورڈ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے وعدے وفا ہو سکے نہ واسا بارش کے پانی کا اخراج ممکن بنا سکا، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جمع بارش کا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔
نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے، گزشتہ حکومتوں سمیت موجود ہ حکومت نے بھی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نکاسی آب کا سسٹم بنانے کا وعدہ کیا جو وفا نہ ہو سکا۔واسا نے نشترپارک میں سیوریج سسٹم بنانے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے لیکن کووڈ نائینٹین کے باعث حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔
صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے 2018 میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سیوریج منصوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، لاہور میں گزشتہ 2 تین دن سے جاری بارش نے واسا کی کارکردگی سے پول کھول دیا ہے،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔