ارطغرل ڈرامے کی  روشنی نے اپنی بولڈ تصاویر شئیر کردیں

21 Jul, 2020 | 03:05 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: گزشتہ ایک دہائی سے ترک ڈرامے پاکستان میں دکھائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہتے نظر آتے ہیں ۔ ڈراموں میں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کیا ہے اور انکے ڈائیلاگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔ بہت سے کردار ایسے ہیں جو پاکستان میں اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔انہیں میں ایک نام بورچوکراتلی کا ہے ،جنہیں ڈرامہ ارطغرل غازی میں نبھائے گئے کردار کی وجہ سے روشنی خاتون (گوگچی) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 بورچو کراتلی نے  اپنی تازہ ترین تصویر میں زبردست دیکھایا ہےانسٹاگرام پر شئیر کی تصاویر میں نظر آنیوالی ادکارہ کو ڈرامے میں  نیک دل اور مطیع عورت  دکھایا گیا ہے لیکن حقیقت برعکس ہے،  بورچو نے  ارطغرل غازی میں اپنی اداکاری سے پاکستانی شائقین کے  دل جیتے ہیں جو پی ٹی وی پر اردو ڈب کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں ترک اداکارائوں کے ڈرامے نشر ہونے سے ان کے مداحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،جہاں ناظرین ان کی ادکاری کی داد دیتے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب ان پر تنقید کے نشتر بھی چلائے جاتے ہیں۔

خیال رہے ترک ڈرامہ ’’   ارطغرل غازی ‘‘ اس وقت ٹی وی ناظرین کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے، درجنوں ترک ڈرامے 150 سے زائد ممالک میں 500 ملین سے زیادہ ناظرین دیکھتے ہیں،    ارطغرل غازی نے 70 سے زائد ممالک کے ناظرین سے خوب پذیرائی حاصل کی،پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،پاکستانی لوگ    ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں-

 یاد  رہے کہ ترکی کی تاریخی سیریز ڈیریلیس ارطغرل جو کہ اردو میں پاکستان ٹیلی ویژن پر  ارطغرل غازی کے نام سے نشر  کی جارہی ہے۔ڈرامہ سریز  ارطغرل غازی کی بڑھتی مقبولیت کو  دیکھتےڈرامے کے کرداروں نے  پاکستانی شائقین سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
 

مزیدخبریں