(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سونم کپور کو لندن پہنچ کر اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق بالی وڈ اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور دبئی سے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن روانہ ہوئیں جہاں پہنچنے کے بعد انہیں کورونا وائرس کے باعث 14 روز کا قرنطینہ کرنا تھا۔
اداکارہ نے لندن پہنچنے کے دوسرے دن ہی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک پارک میں بیٹھا دیکھا گیا، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور متعدد صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر ڈالی۔
View this post on InstagramNo filter, just amazing natural light ☀️ also chirping birds make me ????
سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ سونم کپور پر بھی سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی وجہ سے متعدد لوگ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن انہیں فکر نہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں قرنطینہ اصول کی خلاف ورزی کی ہے اس پر تو انہیں گرفتار کر کے جرمانہ عائد کرنا چاہیئے۔
ایسے میں سونم کپور بھی خاموش نہیں بیٹھیں اور ٹوئٹر پر سب کو غصے سے وضاحت دی۔
I’m in my own garden attached to my building dude.. fully quarantining.. people have too much time.. just ignore https://t.co/PiYvzDsWTn
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) July 19, 2020
سونم کپور نے بتایا کہ میں اپنے رہائشی فلیٹ کے گارڈن میں ہوں جو میری بلڈنگ میں ہی ہے، میں مکمل طور پر قرنطینہ کر رہی ہوں مگر لوگوں کے پاس بہت وقت ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ناقدین کو نظر انداز کرنے کا بھی بتایا لیکن ان کی اس پوسٹ پر بھی طنزیہ تبصرے دکھائی دیئے گئے۔
واضح رہے کہ اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھارتی فلمی صنعت کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ہے اور قومی فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت بے شمار اعزازت حاصل کر چکی ہے، سونم نے بحیثیت اداکارہ 2007ء میں بھنسالی کی رومانوی ڈراما فلم سانوریا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔