ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے داخل اور پروموٹ ہونیوالے طلباء کے اندار ج کا طریقہ کار تبدیل

نئے داخل اور پروموٹ ہونیوالے طلباء کے اندار ج کا طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پروموٹ ہونیوالے طلباء کا اندراج " سیس" پر کرنے کی ہدایت کردی، پہلی سے بارہویں جماعت میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کا اندراج بھی فوری آن لائن کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پروموٹ ہو نے والے طلباء کا اندراج سیس پر کرنے کی ہدایت کردی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیس پر طلبا کو سکول انفارمیشن سسٹم پر اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے۔ پہلی سے بارہویں جماعت میں نئے داخل ہو نےوالے طلباء کا اندراج فوری آن لائن کیا جائےگا۔تمام اتھارٹیز مقررہ تاریخ تک ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں گی۔ اتھارٹیز نے اپنے اضلاع کے تمام سکول سربراہان کو بھی ڈیٹا اپ ڈیٹ کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بورڈ امتحانات سے متعلق پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی تھی جس کے تحت رواں سال نویں اور انٹرمیڈیٹ کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، صرف سپیشل کیٹیگری میں شامل 1 لاکھ 19 ہزار طلباء کا امتحان لیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بورڈ امتحانات سےمتعلق متفقہ فیصلے کے لئے بین الصوبائی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں دیگر صوبوں کے متعلقہ وزراء اور افسران سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے وزیر راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری ذوالفقار گھمن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔

 اجلاس میں پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی تھی،نہم جماعت کے طلبا کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔جس سے صوبے کے 41 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے۔ تاہم سپلمنٹری اور کمپوزٹ سمیت 3 سپیشل کیٹیگریز میں شامل 1 لاکھ 19 ہزار طلباء سے امتحان لینے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer