ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگو ایپ بلاک ،حریم شاہ میدان میں آگئیں

بیگو ایپ بلاک ،حریم شاہ میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو شہرت میری وجہ سے ملی کیونکہ اس سے پہلے ٹک ٹاک کو وہ مقام حاصل نہیں تھا جو آج ہے، حکومت نے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا تو ہمیں تعاون کرنا چاہیے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس کا اجراء اور بیگو ایپ کو بلاک کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی شہرت ان کی وجہ سے کیونکہ اس ایپ کو پہلے بہت کم لوگ استعمال کرتے تھے اور بعدازاں اس نے کافی مقبولیت حاصل کرلی، حکومت نے اگر اس پر پابندی کا فیصلہ کیا تو ہمیں تعاون کرنا چاہیے، ٹک ٹاک نے معاشرے میں منفی سوچ پیدا کردی۔

حریم شاہ کا کہناتھا کہ کچھ لوگوں نے اس کا غلط استعمال شروع کررکھا ہے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے  جس نے معاشرے میں برے نتائج رونماں ہورہے ہیں، قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس کا اجراء اور بیگو ایپ کو بلاک کر دیاگیا,ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بالخصوص ٹک ٹاک اور بیگو پر فحش اور غیر اخلاقی مواداور ان کے معاشرے اور نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

پی ٹی اے نے مذکورہ بالا سوشل میڈیا کمپنیوں کوغیر اخلاقی مواد ملکی قانون کے تحت اور اخلاقی حدود کے مطابق اعتدال میں کرنے کیلئےنوٹسز جاری کیے ۔ تاہم ان کمپنیوں کا جواب تسلی بخش نہیں رہا۔

لہذا پی ای سی اے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فوری طور پر بیگو کو بند کرنے اور ٹک ٹاک کو حتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ کمپنیاں اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے فحاشی اور غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کیلئے ایک جامع طریقہ کار وضع کر سکیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer