محسن عباس نے اہلیہ کے الزامات کا جواب دیدیا

21 Jul, 2019 | 11:54 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( توقیر اکرم ) اداکار ڈی جے محسن عباس حیدر کی اپنی بیوی پر تشدد کے حوالے سے پریس کلب میں پریس کانفرنس، کہتے ہیں اب ثبوت کے ساتھ بات کی جائے گی۔

پریس کلب میں اداکارڈی جے محسن عباس حیدر نے پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کو ثبوت کے ساتھ میڈیا میں آنے کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بات قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہی ہے، اختلافات نہیں حسد اور کسی کے کہنے پر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ بیٹے کی پیدائش پر مجھ پر الزام جھوٹا ہے اس کا ثبوت میرے پروڈیوسر ہیں، جہنوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ بھی کیا ہے کہ میں شوٹنگ میں تھا۔ پریس کانفرنس کے بعد محسن عباس حیدر نے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں