کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے بچہ جاں بحق

21 Jul, 2019 | 11:23 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) مانگا منڈی کے علاقے میں بندوق کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانگ گولی چلنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے وارڈاہ پیراں گاؤں میں تین بچے گھر میں بندوق کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں 9 سالہ الطاف جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بھائی 10 سالہ افضال شدید زخمی ہوگیا۔ افضال کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے الطاف کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کی جانب سے یہی بتایا گیا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا مگر واقعہ کی تحقیقات کے لیے لواحقین اور محلہ داروں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں