(قذافی بٹ)صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کل سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کااعلان کردیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس کے الاﺅنسز مرحلہ وار بڑھائے جائیں گے، ایک گریڈ سے گریڈ11تک کے ملازمین کو 10 ارب سے زائد سالانہ الاونس دیاجائے گا۔ گریڈ 17 سے 22 تک ملازمین کو بھی12ارب روپے سے زائد سالانہ الاونسز دیئے جائیں گے۔
سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ایک ارب سے زیادہ سالانہ الاونسز دئیے جائیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 30اضلاع میں کسانوں کو ایک لاکھ 20 ہزار زمین الاٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وزارتوں میں ردوبدل ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو معلوم ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کا مقصد کرپشن کو چھپانے کے لئے ہے۔ اپوزیشن کے کرپشن اور کیسز سامنے آرہے ہیں اس کے بعد ان کا احتجاج کرنا ہی بنتا ہے۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔جو جیل میں ہے اسکے ساتھ جیل مینول کے مطابق ہی سلوک ہونا چاہیے۔ جیلوں میں خاص ڈاکٹر، خاص ملاقاتیں خاص کھانے اگر جاری ہیں تو پھر جیل مینول کو تبدیل ہونا چاہےں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے ، روٹی کی قیمت 6 جبکہ نان کی قیمت 12 روپے کی ہے جو خلاف ورزی کرے گا اس پر کاروائی کرے گا۔