عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغرسے لیگی ایم پی ایزچودھری شہباز، رانا مشہود احمد خان لیگی رہنماتوصیف شاہ، میاں طارق کی ملاقات، شیخ روحیل اصغرکہتے ہیں کہ سن شائن بسکٹ فیکٹری ان کی اپنی ہے اور حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری شہبازاحمد، رانامشہود احمد خان داروغہ والامیں رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغرکے دفتر پہنچے اورچند روز قبل اینٹی کرپشن اورضلعی انتظامیہ کی ٹیم جوان کی بسکٹ فیکٹری کومسمارکرنے کیلئے پہنچی تھی۔ شیخ روحیل اصغرکا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بنارہی ہے، کسی سیاسی رہنما کو گرفتار کیا جارہا ہے توکسی کے کاروبار کونقصان پہنچایا جارہا ہے۔
شیخ روحیل اصغرکا کہنا تھا کہ ان کاقصورصرف یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھی ہیں، اس موقع پرلیگی رہنما خرم روحیل اصغر، فاروق خان، محمد اکرم سمیت دیگربھی موجود تھے۔