(سٹی 42) شاہدرہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں بس کی ٹکر لگنے سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر راہگیروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔