(عرفان ملک) ایف آئی اے کا پہلی بار فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر عملدرآمد کیلئے اقدام، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کمپلائنس یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، منظوری ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے دی گئی، جس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یونٹ میں گریڈ 20 سے گریڈ 14 تک کے 11 افسر شامل ہیں، جس میں ملک بھر سے افسروں کا چناؤ کیا گیا، یونٹ دہشت گردوں کی فنڈنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کرے گا۔
ڈائریکٹر بابر بخت قریشی کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسن، اسسٹنٹ خرم سعید رانا کو ایف اے ٹی ایف یونٹ اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب بٹ ایف اے ٹی ایف پنجاب یونٹ تعینات کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید میمن ایف اے ٹی ایف سندھ یونٹ میں تعینات ہونگے، انسپکٹر رضوان شاہ ایف اے ٹی ایف خیبر پختونخوا یونٹ میں خدمات سر انجام دیں گے۔ انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی ایف اے ٹی ایف یونٹ سندھ اور انسپکٹر عامر عباس کو ایف اے ٹی ایف بلوچستان یونٹ میں تعینات کیا گیا، کمپلائنس یونٹ کو کارروائی کے لیے تمام دفاتر کو مدد فراہم کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔