(بسام سلطان)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو ازسرنوفعال کرنے کااعلان کردیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ری ویمپنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،وزیر صحت نے میاں منشی ہسپتال میں انسداد ہیپاٹائٹس فری سکریننگ کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہاکہ تین روزہ کیمپ سے 51000 افراد مستفید ہوئے، جس میں 327 میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی، باقی افراد کی مفت ویکسینیشن بھی کر دی گئی دیگر علاقوں میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیمپ لگائے جائیں گے۔
میاں منشی ہسپتال ، میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ ، مزنگ ہسپتال ، ڈائیگناسٹک سنٹر سنت نگر، بلال گنج فلٹرکلینک میں ہیپاٹائٹس کے تشخیصی و آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں منشی ہسپتال میں جاری کیمپ کا دورہ کیا اور سکریننگ کیمپ پرٹیسٹ کرانے کیلئے آنےوالوں سے میڈیکل سٹاف کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا۔