(سٹی 42) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکیں، لوگوں کی بددعائیں نہ لیں، الیکشن ہے جنگ نہیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے: بلاول بھٹو
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابی مہم اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، پی ٹی آئی والے ہوش کریں اور کپتان اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکیں، عمران روز یوٹرن لیتے اور جھوٹ بولتے ہیں ان کے جلسوں کی رونق ختم ہوچکی ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ صرف این اے 131 سے بلکہ لاہور کے تمام حلقوں سے جیتے گی، عوام 25 جولائی کو صرف شیر کو ووٹ دیں گے، سیاست میں مکے کا جواب مکے سے نہیں دیا جاسکتا۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔ابرار الحق کو احسن اقبال پر کرپشن کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے، ایک ہی رات میں 30، 30 ہزار بینرز لگائے جارہے ہیں، پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر عملدرآمد کروایا جائے۔