(قذافی بٹ)پولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر کے انکشافات پر عوامی تحریک نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
خبر پڑھیں۔۔عمران خان کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکیں، الیکشن ہے جنگ نہیں: سعد رفیق
عوامی تحریک کے مطابق جے آئی ٹی، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل ہونی چاہیے۔ عابد باکسر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم راز جاننے کا بھی دعویٰ کیا ہے جبکہ انہوں نے طاہرالقادری کو قتل کرنے سے متعلق کرنے کا بیان بھی دیا۔ عوامی تحریک کے مطابق شہباز شریف کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی مقابلے ہوئے۔
خبر پڑھیں۔۔۔عابد باکسر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روزپولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر نےاپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جعلی ریکارڈ بنانے اور پولیس مقابلوں کے ماسٹر ہیں، لوگوں کی جائیدادیں بھی ہتھیائیں، شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کے سب ثبوت ان کے پاس ہیں۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ میرا نام عابد حسین باکسر ہے. باکسر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ میں انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ہوں۔ وہ شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کا پول بیچ بازار کھولیں گے۔ میڈیا اور پبلک کو بتائیں گے کہ شہباز نے کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیائیں۔