نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت سے ریلیف ملنا چاہیئے: مشاہد حسین

21 Jul, 2018 | 02:15 PM

Read more!

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہاکہ میاں  محمد ںوازشریف اور مریم نواز کو عدالت سے ریلیف ملنا چاہیئے، احتساب عدالت کے  دیئے گئے فیصلے میں ان کے خلاف کرپشن ظاہر نہیں ہوئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ نواز کے خلاف فیصلہ پہلے ہو چکا تھا۔ایک منفی سوچ ہے کہ جو لوگ اقتدار میں آئیں وہ سزا کے حق دار ہیں، منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ شرمناک سلوک کیا جاتا ہے۔ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکیں، الیکشن ہے جنگ نہیں: سعد رفیق
 مشاہد حسین سید نے اسٹیبلیشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

مزیدخبریں