ویب ڈیسک : پاکستان میں چائے کے رسیا افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے ۔چائے کے ایک یا دو نہیں بلکہ کئی کپ روزانہ پیے جاسکتے ہیں صحت کو نقصان نہیں ہوگا
پاکستان میں لوگ سالانہ اربوں کی چائے پی جاتے ہیں ۔ چائے کے شوقین افراد کے لیے چائے مشروبات میں سب سے اولین ترجیح ہے ۔ اس گرم مشروب کو پینے سے صحت کو متعدد فوائد ہوتے ہیں۔کیونکہ چائے میں موجود کیفین، فلورائیڈ اور فلیونولز سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ چائے پینے سے امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔لیکن کہا جاتا ہے کہ ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے ۔ اسی لیے ایک سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ روزانہ کتنی مقدار میں یاکتنے کپ چائے پینا صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا،
ایک اندازے کے مطابق چائے کے ایک کپ میں 40 ملی گرام کیفین موجود ہوتی ہے۔کیفین ذہنی اور جسسمانی طور پر چست رکھتی ہے ۔ مگر اس کے حوالے سے خدشات ہیں کہ زیادہ مقدار دل کی دھڑکن کو تیز کردیتی ہے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے ۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ زیادہ چائے سے جسم میں موجود آئرن اور کیلشیم کی کمی ہوسکتی ہے ۔
ان سب تحفظات کے بعد اکثر یہی سننے کو ملتا ہے کہ آخر دن میں کتنے کپ چائے پینی چاہیے ۔
مختلف رپورٹس میں اس سوال کا جواب ڈھونڈا گیا ۔ کچھ رپورٹس نے روزانہ 2 سے 4 کپ چائے پینے کو صحت کے لیے بہترین قرار دیا جبکہ کچھ رپورٹس نے دعویٰ کیا کہ 10 کپ روزانہ چائے پینے سے صحت کو نقصان نہیں ہوتا
تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 سے 5 کپ روزانہ چائے پینا بیشتر افراد کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔اس سے زیادہ منفی اثرات بھی پیدا کرسکتا ہے اس لیے ہر شخص کو اپنی طبی صحت کو مدنظر رکھنا چاہیے