سٹی42: امریکہ کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدر جے ڈی وینس کے وائٹ ہاؤس میں حلف لینے کی تقریب میں دو مرکزی کرداروں، کئی سابق صدور، ان کی بیگمات اور دنیا بھر سے بلائے گئے خاص مہمانوں میں سب سے خاص چہرہ جسپر رقصاں مسکراہٹوں نے ٹی وی کیمروں کی توجہ کو مقناطیس کی طرح کھینچ کر اپنا قیدی کیا وہ ایک انڈین امریکی خاتون ہیں، اب وہ خاتون میڈیا کیمروں کے سامنے بار بار نظر آیا کریں گی کیونکہ وہ 78 سالہ بوڑھے صدر کے نوجوان نائب صدر کی بیگم اوشا وینس ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف لیا تو آغاز میں ٹرمپ کی بیگم میلانیا ان کے ساتھ موجود نہیں تھیں، حلف کے الفاظ دیراتے ٹرمپ کی فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے قریب موجود نہیں تھے، البتہ نائب صدر جے ڈی وینس صدر ٹڑمپ کے پیچھے دائیں طرف موجود تھے اور وینس کی بیگم اوشا شہر کے قریب ان سے پیچھے کھڑی تھیں۔
وہ صدر ڈونلڈ کے حلف کے دوران بھی مسکراتی رہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیگم میلانیا حلف شروع ہوتے ہی ٹرمپ کے ساتھ آ کر کھڑی ہو گئی تھیں، اس کے بعد ٹرمپ کی فیملی کے دوسرے ارکان باری باری آ کر ٹرمپ کے پیچھے اور میلانیا کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد جے ڈی وانس نے 20 جنوری کو کیپیٹل ہل میں ریاستہائے متحدہ کے نائب صدر کی حیثیت سے حلف لیا تو اوشا وینس اپنی انگوٹھا چوستی بیٹی کو گود میں لئے پہلے ہی ان کے ساتھ کھڑی تھیں۔ جے ڈی وینس کے حلف کے آغاز سے آخری جملہ کہنے تک اوشا وارفتگی سے وینس کے چہرے کی طرف دیکھتی رہیں اور دلفریب بے ساختہ مسکراہٹ ان کے لبوں سے چپکی رہی۔ اوشا کی وارفتگی اور ملکوتی مسکراہٹ کو دوسروں نے بعد میں محسوس کیا لیکن کیمروں کے پیچھے کام کر رہے جرنلسٹوں کے لئے وہی چند لمحے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے حلف کی تقریب کے پرائم لمحے قرار پائے۔
ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز اور تصویروں کو دنیا کے میڈیا ہاؤسز کے نیوز رومز میں دیکھا گیا تو ہر نظر بے ساختہ اوشا ہی کے چہرے پر ٹھہری۔
ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں عالمی رہنما، ٹیک جائنٹس، بزنس ٹائیکونز، مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کی نمائندگی کی۔