ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کے حلف کا میلہ انڈین نژاد ماں نے لوٹ لیا

Usha Vance, JD Vance, City42 ، Donal Trump, White House,
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدر جے ڈی وینس کے حلف لینے کی تقریب میں ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کا چہرہ زیادہ تر ہیٹ کے نیچے چھپا رہا لیکن جے ڈی وینس کی انڈین نژاد بیگم اوشا اپنی مسکراہٹ کے ساتھ تقریب کے پرائم لمحات مین نمایاں دکھائی دیں۔ یہ سکرین شوٹ بھارتی نیوز ایجنسی این این آئی کی ویڈیو کلپ سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکہ کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدر جے ڈی وینس کے وائٹ ہاؤس میں حلف لینے کی تقریب میں دو مرکزی کرداروں، کئی سابق صدور، ان کی بیگمات اور دنیا بھر سے بلائے گئے خاص مہمانوں میں سب سے خاص چہرہ جسپر رقصاں مسکراہٹوں نے ٹی وی کیمروں کی توجہ کو مقناطیس کی طرح کھینچ کر اپنا قیدی کیا وہ ایک انڈین امریکی خاتون ہیں، اب وہ خاتون میڈیا کیمروں کے سامنے بار بار نظر آیا کریں گی کیونکہ وہ 78 سالہ بوڑھے صدر کے نوجوان نائب صدر کی بیگم اوشا وینس ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف لیا تو آغاز میں ٹرمپ کی بیگم میلانیا ان کے ساتھ موجود نہیں تھیں، حلف کے الفاظ دیراتے ٹرمپ کی فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے قریب موجود نہیں تھے،  البتہ نائب صدر جے ڈی وینس صدر ٹڑمپ کے پیچھے  دائیں طرف موجود تھے اور وینس کی بیگم  اوشا شہر کے قریب ان سے پیچھے کھڑی تھیں۔

Caption اوشا وینس کی مسکراہٹ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کی تقریب میں ایسا نمایاں فیچر تھی کہ الجزیرہ نیوز نے اس تقریب کی ویڈیو کلپ میں ان کو ہی ٹائٹل پر نظر آنے والا  چہرہ بنایا۔ ایسی ہی نمایاں اہمیت دوسرے میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی دی۔

 وہ صدر ڈونلڈ کے حلف کے دوران بھی مسکراتی رہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیگم میلانیا حلف شروع ہوتے ہی ٹرمپ کے ساتھ آ کر کھڑی ہو گئی تھیں، اس کے بعد ٹرمپ کی فیملی کے دوسرے ارکان باری باری آ کر ٹرمپ کے پیچھے اور میلانیا کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔

Caption اس سکرین شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب حلف لینے کا آغاز کیا تو ان کی بیگم میلانیا  چلتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہونے کے لئے آ رہی تھیں۔ ایک لمحے بعد وہ ٹرمپ کے پہلو میں کھڑی ہو گئیں۔ اس کے بعد ٹرمپ فیملی کے دیگر ارکان ان کے پیچھے آ پر کھڑے ہوئے۔
Caption aاس سکرین شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کے حلف کے دوران ان کے پہلو میں آ کر کھڑی ہو چکی ہیں۔
Caption  بی بی سی کی ویڈیو کلپ سے لئے گئے اس سکرین شوٹ میں  ٹرمپ فیملی کے دوسرے ارکان کو ان کے پیچھے آ کر کھڑا ہونے کے لئے آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد جے ڈی وانس نے 20 جنوری کو کیپیٹل ہل میں ریاستہائے متحدہ کے نائب صدر کی حیثیت سے حلف لیا تو اوشا وینس اپنی انگوٹھا چوستی بیٹی کو گود میں لئے پہلے ہی ان کے ساتھ کھڑی تھیں۔  جے ڈی وینس کے حلف کے آغاز سے آخری جملہ کہنے تک اوشا وارفتگی سے وینس کے چہرے کی طرف دیکھتی رہیں اور دلفریب بے ساختہ مسکراہٹ ان کے لبوں سے چپکی رہی۔ اوشا کی وارفتگی اور ملکوتی مسکراہٹ کو دوسروں نے بعد میں محسوس کیا لیکن کیمروں کے پیچھے کام کر رہے جرنلسٹوں کے لئے وہی چند لمحے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے حلف کی تقریب کے پرائم لمحے قرار پائے۔

ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز اور تصویروں کو دنیا کے میڈیا  ہاؤسز کے نیوز رومز میں دیکھا گیا تو ہر نظر بے ساختہ اوشا ہی کے چہرے پر ٹھہری۔ 

 

Caption گلابی گاؤن میں ملبوس اوشا وینس حلف کی تقریب میں آمد کے وقت بھی مسکرا رہی تھیں۔  ان کی وائٹ ہاوس کی تقریب گاہ میں آمد کے وقت کی یہ سکرین شوٹ گلوبل نیوز کی ویڈیو کلپ سے لی گئی۔ 

ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں عالمی رہنما، ٹیک جائنٹس، بزنس ٹائیکونز، مشہور شخصیات نے شرکت کی۔  پاکستان کے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور انڈیا کے وزیر خارجہ  ایس جے شنکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کی نمائندگی کی۔