جبالیہ میں اسرائیلی فوج سے لڑائی میں مرنے والوں کی گھر میں ہی تدفین 

21 Jan, 2025 | 09:28 PM

ویب ڈیسک : شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر  کے اندر اسرائیلی فوج سے لڑنے والے مزاحمت کاروں کی قبریں موجود ہیں 

ایک گھر کے اندر موجود  قبروں کے پاس دیوار پر دو  افراد موسیٰ ولید کباجہ  اور مہند یاسر موسیٰ کے نام در ج ہیں اور اس کے اوپر ’معرکہ فلوجہ کے ہیرو‘ درج ہےفلوجہ  جبالیہ کیمپ کے ایک علاقے کا نام ہے۔ اور اس مناسبت  سے  اس  علاقے میں ہونے والی جنگ کو فلوجہ معرکہ کہا گیا ہے ۔ اسی دیوار پر تاریخ 31 دسمبر 2024 درج ہے۔

 دعویٰ یہ  کیا گیا ہے کہ مہند یاسر موسیٰ حماس کے عہدیدار یاسر موسیٰ کے بیٹے تھے اور اس سے قبل مہند کے 4 بھائی بھی غزہ میں مارے جا چکے ہیں۔

 اپنے علاقوں میں واپس لوٹنے والے فلسطینیوں کو عمارتوں کے ملبے میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی باقیات مل رہی ہیں۔

مزیدخبریں