ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ ؛جنگ بندی کے بعد بے گھر فلسطینیوں کا گھروں کو لوٹ  جانے کا سلسلہ شروع 

غزہ ؛جنگ بندی کے بعد بے گھر فلسطینیوں کا گھروں کو لوٹ  جانے کا سلسلہ شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : غزہ میں اسرائیل و حماس جنگ بندی کو تین روز گزر گئے ہیں ۔ بے گھر فلسطینی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں 

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 630  ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوئے ، حماس نے تین یرغمالی خواتین کو رہا کردیا ہے ۔ 

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق  اسرائیل نے بھی 90 فلسطینی  قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جن میں سیاسی شخصیت  خالدہ جرار اور صحافت سے تعلق رکھنے والے رولا حسنین  بھی شامل ہیں 

جنگ تو بند ہوگئی لیکن  تباہ شدہ  علاقوں سے لاشیں  مل رہی ہے جسن میں 62 شہدا  کی الاشیں برآمد ہوئی ہیں 

15 ماہ  جاری رہنے والی اس جنگ میں بچوں اور  خواتین سمیت  47 ہزار 899  سے زائد فلسطینی  شہید ہوچکے ہیں ۔ جبکہ لاکھوں زخمی اور لاپتا ہیں