سٹی 42 : کرکٹ کی گیم کو 128 سال کے وقفے کے بعد اولمپکس میں واپس لانے کا امکان سامنے آیا ہے۔
کرکٹ کو 2028 کے اولمپکس میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔لاس اینجلس اولمپکس 2028 کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اولمپکس میں کرکٹ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا ۔
کرکٹ کے یہ میچز امریکہ کے ایسٹ کوسٹ پر کھیلے جانے کا امکان ہے ۔
تاریخ
یاد رہے کہ کرکٹ کو آخری بار 1900 کے پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔ 1900 کے دوران پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کے لیے صرف دو ٹیمیوں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے ایک ٹیم برطانیہ اور ایک فرانس کی تھی۔ برطانیہ اور فرانس کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں برطانیہ کی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیتا ۔
یہ کھیل دنیا بھر میں اپنی بے پناہ مقبولیت کے باوجود اولمپک پروگرام میں شامل نہیں ہوا، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ زیادہ ٹیمز کی جانب سے اولمپکس مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کرکٹ کا کھیل اولمپک پروگرام میں شامل نہیں ہوا ۔
یہ خبریں بھی زیرِ گردش رہیں کہ کرکٹ مقابلے 2024 کے اولمپک گیمز پیرس میں ہوں گے، تاہم کرکٹ 2024 کے اولمپک گیمز کا حصہ نہیں بن سکا۔
کرکٹ 2028 کے اولمپکس کے پروگرام کا حصہ بنے گی یا نہیں ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اہم وجوہات
کرکٹ وہ کھیل ہے جسے فٹ بال کے بعد سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، لیکن جب بات اولمپکس کی ہو تو اس کھیل کو اس میں جگہ نہیں ملتی، اس کی ایک وجہ یہ ہےکہ آج کے دور میں 105 ممالک انٹرنیشنل طور پر کرکٹ کا حصہ ہیں، تاہم کرکٹ کا کھیل ان ممالک میں مقبول نہیں ہے جو روایتی طور پر اولمپک گیمز پر حاوی رہے ہیں اور اس ایونٹ کو آرگنائز کرتے ہیں ۔ زیادہ تر اولمپکس گیمز کی میزبانی کرنے والے ملک کرکٹ کے لیے نہیں جانے جاتے، ان ممالک میں فٹ بال کو پسند اور کھیلا جاتا ہے۔ ایک اور وجہ
کرکٹ کے کھیل کی اولمپکس میں جگہ نہ ہونے کے پیچھے ایک اہم وجہ وقت بھی ہے، ٹیسٹ کرکٹ 5 دنوں میں مکمل ہوتی ہے، اور 50 اوور کے فارمیٹ کو ختم ہونے میں تقریباً 8 گھنٹے لگتے ہیں، جب کہ 20 اوور کے میچ کو ختم ہونے میں تقریباً 4 گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ وجہ سامنے رکھتے ہوئے میزبان ممالک یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ اولمپکس کے لیے مختص کردہ وقت کے پیش نظر بہت سے ممالک کے لیے کرکٹ میں حصہ لینا مشکل ہے۔ کرکٹ میچ کی میزبانی کا خرچہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے اور جب خود میزبان ملک میں کوئی دلچسپی نہ ہو تو تمام چیزوں کا بندوبست کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میزبان ممالک خود جب اس کھیل کو انٹرنیشنل طور پر نہیں کھیلتے تو اس کی میزبانی میں زیادہ اخراج اور وقت نہیں ضائع کرتے۔
کرکٹ کو اولمپکس میں شامل نہ کرنے میں کئی عوامل کردار ادا کررہے ہیں، ابھی تک صرف یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اس کھیل کو 2028 کے اولمپکس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔
کہا جاتا ہے کہ آئی سی سی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو لانے کی کوشش کررہا ہے۔
آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کی سربراہی میں کمیٹی ارکان سے ملاقات کی ۔ آئی سی سی کی جانب سے ملاقات کی تصاویر کو آج (منگل) پوسٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اس نے برسبین 2032 اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز آرگنائزنگ کمیٹی (OCOG) کے سی ای او سنڈی ہک ( Cindy Hook) سے بھی ملاقات کی ہے۔