اکیس الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں

21 Jan, 2025 | 08:32 PM

راؤ دلشاد : اکیس الیکٹرک بسیں چین سے لاہور  پہنچ گئیں

پہلے فیز میں 27 میں سے 21 بسیں منگل کو PTC کے ڈپو پر پہنچائی گئیں جبکہ مزید 6 بدھ کو پہنچ جائیں گی،15 جنوری کو بسیں چین سے کراچی پورٹ پر پہنچی تھیں،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بسوں کی کلیئرنس اور لاہور روانگی تک کے اقدامات  مکمل کرنے خود کراچی گئے تھے ۔  بلال اکبر خان نے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام متلعقہ افسران کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، 

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک کے بعد ایک وعدہ پورا ہوتا جا رہا ہے۔ پنجاب کو میٹرو بسوں اور اوررنج لائن ٹرین کے بعد ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا تحفہ ملنے جا رہا ہے۔15 فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔27 الیکٹرک بسیں بارش کی پہلی بوند ہے اس کے بعد 500 سے زائد مزید الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔الیکٹرک بسوں سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی۔ مخالفین صرف باتیں کرتے رہ گئے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عملی اقدامات سے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا۔ ایکوفرینڈلی ٹرانسپورٹ منصوبے کا سارا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں