ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات اکتوبر کا حملہ میری ناکامی ہے؛ اسرائیلی کی آرمی کے چیف نے استعفیٰ دے دیا

IDF Chief of Staff Lt. Gen. Herzi Halevi، Hamas attack on Israel, October Seven terrorist attacks, IDF, Intelligence failure, Israel
کیپشن: اسرائیل کی آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل کے اندر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ حماس کے حملوں کی فوجی تحقیقات مکمل کروائیں گے اور چھ مارچ کو فوج چھوڑ دیں گے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   اسرائیل ڈیفینس فورس IDF کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل کے اندر گھس کر حملے میری ناکامی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل حلوی نے اعلان کیا کہ وہ  6 مارچ کو  فوج سے استعفی دے دیں گے۔


IDF  کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی نے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کو مطلع کیا ہے کہ وہ 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

منگل کی شام ایک بیان میں، لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ وہ 7 اکتوبر کو IDF کی ناکامی کو اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنے کے بعد، اور اس وقت جب آئی ڈی ایف نے (سات اکتوبر کے بعد کی جنگوں میں) اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ایک معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے بعد  اس وقت فوج چھوڑ رہے ہیں جب  یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ  پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔"  اسرائیل کی آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل کے اندر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ حماس کے حملوں کی فوجی تحقیقات مکمل کروائیں گے اور چھ مارچ کو فوج چھوڑ دیں گے۔ 

Caption   اسرائیل کی فوج IDF کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی کی یہ تصویر 7 دسمبر 2024 کو شام کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے معائنہ کے دوران بنائی گئی اور آئی ڈی ایف نے ریلیز کی۔

جنرل حلوی نےاستعفیٰ دینے کے لئے ڈیڑھ ماہ بعد کی تاریخ کا انتخاب کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے  کہا  کہ 6 مارچ تک، وہ 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی تحقیقات مکمل کر لیں گے اور آئی ڈی ایف کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کریں گے۔

"میں IDF کی کمان اعلیٰ معیار اور مکمل طریقے سے اپنے متبادل کو منتقل کروں گا،" جنرل حلوی نے اپنے پبلک کے لئے بیان میں مزید کہا۔

اسرائیل کے اندر سات اکتوبر 2023 کے حملوں کے کچھ ہی روز بعد یہ حقائق سامنے آ گئے تھے کہ حماس کی سات اکتوبر کے حملوں کی تیاریوں کے متعلق انٹیلی جنس اہلکاروں نے غزہ سے ابتدائی نوعیت کی رپورٹوں مین آگاہ کیا تھا اور بعض آرمی اہلکاروں نے سرحدی چوکیوں  سے  کچھ غیر معمولی ہونے کے متعلق قیاس آرائیوں کی رپورٹیں حکام کو بھیجی تھیں۔ نیتن یاہو کی حکومت پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ حماس کی تیاریوں کو بھانپنے اور حملے کا ہونے سے پہلے تدارک کرنے میں ناکام رہے۔ 

سات اکتوبر کو حماس کے حملوں کے کچھ ہی گھنٹے بعد اسرائیل کی فوج غزہ میں جنگ میں مصروف ہو گئی تھی۔ اس جنگ کے پندرہ ماہ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل حلوی سے کسی نے استعفیٰ طلب نہیں کیا تھا، جنگ بندی کے بعد بھی ان سے استعفیٰ نہین مانگا گیا تھا۔ آج انہوں نے اپنے بیان میں یہ الفاظ استعمال نہیں  کئے تاہم یہ ہی تاثر دیا کہ اب وہ سمجھتے ہیں کہ ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مناسب وقت ہے۔