محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی

21 Jan, 2025 | 07:55 PM

سٹی 42 :  محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے  کی پیش گوئی کردی اور اس کے ساتھ  ہی  کشمیر ،گلگت ، بلوچستان سمیت کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کی بھی پیش گوئی کردی ہے 

 آج رات موسم کی صورتحال  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور جنوب مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع  ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس ، سکردو منفی05، ہنزہ، استور منفی 02 کلام منفی 01اور گلگت میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال: 

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔   صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اور وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان  ہے ۔

 صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ظاہر کیا ہے  تاہم مری گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔جبکہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھاۓ رہنے کی توقع  کی جارہی ہے 

  صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان اورچاغی میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ 

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے  ۔صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں