پنجاب کا کلچر دنیا بھر میں اپنی منفرد پہنچان رکھتا ہے، عظمیٰ بخاری

21 Jan, 2025 | 07:54 PM

سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اطلاعات  عظمی بخاری کی ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات ہوئی۔ 

عظمی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں سیکٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، پارلیمانی سیکرٹری شازیہ، احمد الحمراہ کے چیئرمین رضی احمد بھی موجود تھے۔ 

 عظمی بخاری نے ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کلچر کی سرگرمیاں شروع کرنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ  پنجاب اور ارجنٹائن کے درمیان روابط مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ 

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کلچر سمیت کئی شعبوں میں آپس میں کام کرسکتے ہیں، پنجاب کا کلچر دنیا بھر میں اپنی منفرد پہنچان رکھتا ہے، کلچر واحد شعبہ جو سرحدوں کا پابند نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ کلچر کے ذریعے پنجاب اور ارجنٹائن ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ۔

ارجنٹائن کے سفیر نے بھی پنجاب کے کلچر اور کھانوں کی تعریف کی ۔ 

مزیدخبریں