ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں گھر پہنچایا گیا ۔
سیف علی خان کے ہسپتال سے ڈسچارج کی خبر سننے کے بعد بھارتی میڈیا اور ان کے چاہنے والے انہیں دیکھنے کیلئے گھر کے سامنے پہنچ گئے۔ سیف علی خان کو سخت سکیورٹی میں گھر کے اندر داخل کیا گیا۔ سیف علی خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیر علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے، ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی نظر آرہی ہے۔
بالی وڈ اداکار نے میڈیا کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا اور اس دوران ان کے اردگرد سخت سکیورٹی حصار تھا۔
یاد رہے کہ سیف علی خان گزشتہ بدھ کی نصف شب اپنے گھر پر ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔