چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا یکم فروری سے آغاز

21 Jan, 2025 | 06:25 PM

زاہد چوہدری: وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کہا چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے،
اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی کے تین ایجنڈے پیش کئے گئے،چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا یکم فروری 2025 سے آغاز ہوگا،اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز،ڈاکٹر زاہد پرویز، پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض، ڈاکٹر شجاعت علی،پروین آغا، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس بلال،ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر عدنان خان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سلطان محمود شریک ہوئے ۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ  خواجہ سلمان  رفیق نے کہا چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کوشفاف بنایا گیا ہے،چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ان تینوں پروگرامز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی کو ایگزی کیوٹنگ ایجنسی بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں