واپڈاکی تاریں اورٹرانسفارمرچوری کرنےوالا گروہ گرفتار

21 Jan, 2025 | 06:00 PM

عابد چوہدری : واپڈاکی تاریں اورٹرانسفارمرچوری کرنےوالا گروہ گرفتار  ہوگیا ۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے  خفیہ اطلاع پرکوٹھا پنڈمیں کارروائی کرتے ہوئے 4رکنی چورگروہ گرفتار کرلیا۔ملزمان  نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا رات گئےواپڈاکی تاریں وٹرانسفارمر چوری کرکےفرارہوجاتےتھے، چوری شدہ مال ٹکڑوں میں کاٹ کر دیگر اضلاع میں لےجاکرفروخت کرتےتھے،  پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ واپڈا کی تاریں 2 لاکھ سے زائد نقدی اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں ۔ملزم عمران محمد بخش، عمران، عبدالقیوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اور  تفتیش جاری ہے 

مزیدخبریں