ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابو صابو چیک پوسٹ پردوران ڈیوٹی انچارج انسپکٹر کا قتل ،ملزم گرفتار

 بابو صابو چیک پوسٹ پردوران ڈیوٹی انچارج انسپکٹر کا قتل ،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری : بابو صابو چیک پوسٹ پر انچارج انسپکٹر سیف اللہ نیازی کا قتل ہوگیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچ گئے،ڈی آئی جی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا،فائرنگ کرنے والا ملزم عدیل پولیس کی گرفت میں ہے، تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی  ہے ۔ انسپکٹر سیف اللہ قانون پر عملدرآمدکروانےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔